لُوقا 12:32 : اے چھوٹے گلے ، نہ ڈر کیونکہ تمہارے باپ کو یہ پسند آیاکہ تمہیں بادشاہی دے۔
کلام مقد س میں لکھا ہے “تیری باتوں کی تشریح نور بخشتی ہے بائبل مقدس میں خدا کی حکمت اور فہم،کی باتوں کا امتیاز کرنے کے لیے روحانی شعوراور صداقت اور عدل میں تربیت حاصل کرنے کے لیے عقل و دانش ،اُن سب کے لیے جو خداوند یسوع مسیح میں نجات حاصل کرنے کے بعد اُس میں مضبوط ہونا چاہتے ہیں۔آپ کے اس جگہ پر ہونے کا مقصد صرف یہی ہونا چاہیے کہ آپ خدا کے کلام کو سیکھنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔اُردو مضامین کی اس ویب سائٹ میں ہماری پوری کوشش ہے کہ کوئی انسانی علم و تشریح نہ ہو بلکہ خالص طور خدا کے کلام کی تشریح خدا کے کلام کی بنیادی تعلیمات کے مطابق کی جائے۔ہماری دُعا ہے کہ ان مضامین کو پڑھنا آپ کے لیے بابرکت ہو۔خود بھی پڑھیں اور اوروں کے بھی بتائیں۔کسی بھی مسیحی زندگی میں سیکھنے اور سکھانے کا عمل موقوف نہیں ہونا چاہیے۔خداوند آپ کو برکت دے۔
Each link below will take you to the our magazine archive, where you can download PDFs of each article for the year.
